نگر نگر سے

کراچی: قائد آباد سے تشدد زدہ لاش برآمد

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تھانہ شاہ لطیف منتقل کیا گیا جہاں سے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا

کراچی کے علاقے قائد آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر تشدد کے نشانات پائے جاتے ہیں۔ ایدھی ایمولینس ذرائع کے مطابق قائد آباد میں مرغی خانہ پل ملیر ندی کے پاس سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تھانہ شاہ لطیف منتقل کیا گیا جہاں سے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق مبینہ 28 سالہ مقتول کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button