نگر نگر سے

بورے والا کے قریب خوفناک حادثہ؛ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بورے والا: لڈن روڈ کے قریب  مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ  کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو تھی اور روڈ پر کھڑے ٹرک کے نیچے جاگھسی جب کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button