نگر نگر سے

لاڑکانہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

لاڑکانہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کا واقعہ پیش میں، اس حادثہ میں مسافر بس کے ساتھ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ لاڑکانہ میں بھینس کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے 15 زخمیوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی کے قریب ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی، حادثے کے بعد بس کو کاٹ کر زخمی اورجاں بحق افراد کا نکالا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button