نگر نگر سے

رحیم یار خان: 9 سالہ بچی سے زیادتی،ملزم آزاد

جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں 2 رشتے دار ملزمان نے گھر میں معصوم بچیوں کو اکیلا دیکھ کر 1 کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دوسری سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے چک 77 کے علاقے میں پیش آیا جہاں پلاٹ کے تنازع کی رنجش پر 2 قریبی رشتے دار بچیوں کو اکیلا دیکھ کر محنت کش کے گھر میں داخل ہو گئے۔ایک ملزم نے 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کے ساتھی نے دوسری 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button