نگر نگر سے

شجاع آباد میں ہزاروں من گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پنجاب کے مختلف شہروں سے ہزاروں من گندم اور چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

ملتان میں شجاع آباد موٹر وے انٹر چینج پر 1 ہزار 790 من گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔شجاع آباد موٹروے انٹرچینج پر 1790 من گندم قبضے میں لےکر محکمہ خوراک کے گودام میں جمع کروادی گئی۔فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے گودام پر چھاپا مار کرذخیرہ کی گئی، چینی کی 1500 سے زائد بوریاں قبضہ میں لے لیں۔

مظفر گڑھ میں گندم سے بھرے 3 ٹرک پکڑے گئے، اسپیشل برانچ اور محکمہ خوراک کے مطابق ٹرکوں میں900 من گندم سندھ اسمگل کی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.