نگر نگر سے

رائیونڈ: کیمیکل فیکٹری میں آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور کے نواحی علاقہ سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابوپا لیا گیا ہے۔ 

ریسکیو ترجمان نے  بتایا کہ آگ سے کیمیکل فیکٹری کا ایک حصہ تباہ جبکہ 2 ملازمین زخمی ہو گئے ہیں، آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو،ایمرجنسی فائر وہیکل اور فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

آج صبح سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس نے دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ فائر بریگیڈ کی14 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

فیکٹری دو ایکڑ پر محیط اور اس میں کیمیکل بنائے جاتے ہیں۔ آگ نے دوایکٹر کی پوری فیکٹری کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.