نگر نگر سے

خطرناک اور سنگدل ڈاکوؤں نے ملک شاپ لوٹ لی، رس ملائی کے ساتھ ساتھ کیا کچھ ہاتھ کیا؟ چونکا دینے والی خبر کی دھوم نے سب کو حیران و پریشان کر دیا

لاہور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی جس میں ڈاکوؤں نے دکان لوٹنے سے قبل ہی منہ میٹھا کیا جس کے بعد نقدی لے کر فرار ہو گئے

خطرناک اور سنگدل ڈاکوؤں نے ملک شاپ لوٹ لی، رس ملائی کے ساتھ ساتھ کیا کچھ ہاتھ کیا؟ چونکا دینے والی خبر کی دھوم نے سب کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ وحدت کالونی میں موجود ملک شاپ میں گھس کر ڈاکوں نے پہلے رس ملائی کھائی اور پھر واردات کی۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دکان میں گھس کر پہلے ڈاکوؤں نے رسملائی کھائی اور پھر واردات کی۔ مذکورہ ملک شاپ سے ڈاکوؤں نے 25 ہزار روپے نقد اور موبائل فون لوٹے جس کے بعد فرار ہو گئے۔ متاثرہ دکاندار فراز ریاض نے بتایا کہ وحدت کالونی پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے ڈکیتی کی بجائے چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ فراز نے اعلی پولیس حکام سیاپیل کی ہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.