نگر نگر سے

ڈی سی ژوب کی گاڑی کو حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ژوب کےقریب ڈپٹی کمشنر ژوب کی گاڑی اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ڈی سی ژوب شہک بلوچ 2 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کو علاج کیلئے ژوب سے کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر بادینزئی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔تصادم کے نیتجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ گاڑی الٹنے سے ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ، ان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوئے، ڈپٹی کمشنر اور ان کے عملے کو ژوب میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.