نگر نگر سے

میانوالی :سگندل باپ نےاپنی تین کمسن بیٹیوں کوموت کےگھاٹ اتاردیا

گھریلو جھگڑے پرسنگدل باپ نے فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں تین کمسن بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں

نجاب کے ضلع میانوالی میں سگندل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی تین کمسن بیٹیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے کالا باغ داد خیل میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین کمسن بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت ارفہ، علیشہ اور عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق داد خیل کی ہاؤسنگ کالونی میں ملزم نادر خان نے گھریلو جھگڑے کے دوران گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سال اور تین سال کی دو بچیاں موقع پر دم توڑ گئیں، پانچ سالہ بچی کو میانوالی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی داد خیل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، سگندل باپ نادر خان ایک سال قبل خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت اسے بچالیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.