نگر نگر سے

کچے کے علاقے میں آپریشن، ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 6 مغویوں کی بازیابی کیلئے تیغو گڑھی میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں  3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت منور جتوئی، سعید مہر اور حفیظ مہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران 2 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.