نگر نگر سے

شکارپور: ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری

سندھ کے شہر شکار پور کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 12 میں سے 9 مغویوں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، آپریشن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید ہوا ہے، جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.