نگر نگر سے

کراچی:خاتون کی خود کشی،قبرکشائی کا حکم آگیا

خود کشی کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے حکم پر متوفیہ کی قبر کشائی کرکے شواہد حاصل کرلیے گئے

کراچی:خاتون کی خود کشی،قبرکشائی کا حکم آگیا،کھوج نیوزکےمطابق ، کراچی کے علاقے شادمان میں بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی مبینہ خود کشی کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے حکم پر متوفیہ کی قبر کشائی کرکے شواہد حاصل کرلیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے متوفیہ کی قبر کشائی کے بعد رپورٹ جمع کرادی گئی ۔ عدالت کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ قبر کشائی کر کے مقتولہ کے جسم سے نمونے حاصل کیے گئےاور انہیں ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کو بتایا گیا کہ جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی عدالت میں پیش کردی جائے گی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ پیش کی جائے ۔ واضح رہے کہ پولیس نے متوفیہ کی قبر کشائی کی درخواست دی تھی کیس میں وقاص سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.