نگر نگر سے

لیہ کے علاقے میں مسلح شخص کی گھر میں گھس کر طالبہ سے زیادتی

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر طالبہ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

ملزم شاہد اسلحہ کے زور پر طالبہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جس کے باعث وہ عدم تحفظ کا شکار ہے۔ متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ نے حکام بالا سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.