نگر نگر سے

بہاولنگر؛باتھ روم میں خاتون کی وڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

بہاولنگر میں ایک پولیس اہلکار کو لوگوں نے اس وقت پکڑ کر زدوکوب کیا جب وہ ایک گھر کے غسل خانے کے کھلی کھڑکی سے فون اندر داخل کرکے وہاں موجود کسی خاتون کی ویڈیو بنارہا تھا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جس کے بعد ایس پی انویسٹٰی گیشن بہاولنگر فاروق احمد نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو معطل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری ویڈیو میں زخمی پولیس اہلکار کو کراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے کہ اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس دوران ایک اور پولیس اہلکار آتا ہے اور اس کا فون چیک کررہا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف فورٹ عباس پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.