نگر نگر سے

کچے میں اغواء ہونے والے 2 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

راجن پور :کچے میں اغواء ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں اور ایک اے ایس آئی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کے مطابق دوران انکوائری ان تینوں اہلکاروں کو قصور وار پایا گیا، ان اہلکاروں کی غفلت کے باعث پولیس کا تاثر خراب ہوا،:تینوں اہلکاروں نے بغیر اطلاع دیے چوکی چھوڑ دی تھی۔ڈی پی او فیصل گلزار کے مطابق چوکی چھوڑنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو26 مئی کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق پکٹ انچارج اے ایس آئی عبدالرحمان بھی غیر حاضری پر نوکری سے برخاست  کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.