نگر نگر سے

شجاع آباد ؛دلہن سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ زیادتی کرنے والا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عابدی ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا  جسے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش  ملزم عابدی  نے دلہن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز قبل شجاع آباد کے علاقے میں اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کے دوران دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق صبح سویرے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی  برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ بستی ملوک کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے اس کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، حملے میں ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.