نگر نگر سے

بدین: گونگی اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی سے زیادتی

بدین میں قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم بچی کے مزید نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتوں سے معذور بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.