نگر نگر سے

گجرات: آندھی اور طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق

گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاری اڈا میں سائن بورڈ گرنے سےایک شخص جاں بحق ہوا اور گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئیں جب کہ مچھلی چوک میں بل بورڈ تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ سیشن کورٹ روڈ پر مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب جہلم اور پنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، اس دوران کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.