نگر نگر سے

گوجرانوالہ;12 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

گوجرانوالہ میں 12 سالہ احتشام کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقہ گاؤں پنڈوری میں ندیم کا بیٹا احتشام 3 روزسے لاپتہ تھا۔ گھروالے احتشام کی تلاش کرتے رہے، نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں محلہ دارعبدالرحمن اوروسیم عباس پرشک تھا جس کی بنا پرانہیں گرفتارکیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے زیادتی اورقتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچے کوگھرسے اغواء کیا گیا۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد احتشام کا گلا دبا کرنہرمیں بہا دیا تھا، تاحال بچے کی لاش نہ ملی سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.