نگر نگر سے

مردان ; میوزک پارٹی کے دوران فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

مردان کے علاقے تخت بھائی میں کالجئی نامی خواجہ سرا کو میوزک پارٹی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، واقعہ ساڑو شاہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ تخت بھائی میں میوزک پارٹی کی تقریب تھی جس کے اختتام پر نامعلوم افراد نے لائٹ بند کرکے کالجئی نامی خواجہ سرا کو گولی ماردی، جس سے کالجی جاں بحق ہو گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.