نگر نگر سے

اوکاڑہ: ٹرک ڈرائیور نے سب انسپیکڑ کو کچل ڈالا

ٹریفک پولیس کےاہلکارکوڈرائیورنےکچل دیا،جس کےنتیجےمیں سب انسپکٹرنذیراحمد مہرموقع پر جاں بحق ہوگیا

اوکاڑہ: ٹرک ڈرائیور نے سب انسپیکڑ کو کچل ڈالا، اوکاڑہ میں دیپالپورروڈ پرٹرک روکنےوالےٹریفک پولیس کےاہلکارکوڈرائیورنےکچل دیا،جس کےنتیجےمیں سب انسپکٹرنذیراحمد مہرموقع پر جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین نےبتایا کہ ٹریفک پولیس کےسب انسپکٹرنےخلاف ورزی پرٹرک کوروکنےکی کوشش کی تاہم ٹرک ڈرائیورنے رکنےکےبجائےٹرک کی رفتارتیزکردی اورجان بوجھ کرٹرک پولیس اہلکارپرچڑھا دیا اورموقع سےفرارہوگیا۔

پولیس حکام کےمطابق واقعےکی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری اورریسکیوکی ٹیم جائےحادثہ پرپہنچ گئی،تاہم سب انسپکٹرنذیراحمد دم توڑچکا تھا، جب کہ ٹرک ڈرائیورفرارہوگیا تھا، جس کی گرفتاری کےلئےعلاقےکوگھیرے میں لےلیا گیا ہےاورپولیس کی ٹیمیں ڈرائیورکی گرفتاری کےلئےروانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.