نگر نگر سے

راولپنڈی:کورونا کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں کورونا وائرس کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر کو زندگی کا حصہ بنائیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 134 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روزاسلام آباد میں ایک ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.