نگر نگر سے

پشاور ; گھر سے 3 معذور بہن بھائیوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

پشاور کے علاقے محلہ سیٹیان میں گھر سے 3 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق  واقعہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 2 بہنوں اور ایک بھائی کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جن کی عمریں 60 سے 65 کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے گھر سے بدبو آنے کی شکایت کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی، لاشیں 10 سے 12 دن پرانی لگتی ہیں تاہم فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.