نگر نگر سے

پشاور: پولیس اہلکارکی فائرنگ سےساتھیوں کی ہلاکت

حکام کے مطابق موقع پر موجود پولیس کے دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا

پشاور: پولیس اہلکارکی فائرنگ سےساتھیوں کی ہلاکت،افسوسناک واقعہ سامنے آگیا، پشاورکےعلاقے دوران پورمیں قائم قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکارنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق موقع پر موجود پولیس کے دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.