نگر نگر سے

اسلام آباد؛ گھر میں پانی داخل ہونے سےماں بیٹا جاں بحق

اسلام آباد میں مسلسل بارش اور بادل کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے گھروں میں پانی کے داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ماں جاں بحق ہوگئی۔

بچے اور والدہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 11 ٹو میں پیش آیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق نالے کا پانی گھر میں داخل ہونے سے 4 بچے اور ماں ڈوب گئےتھے، انتظامیہ نے 3 بچوں کو بچا لیا ، ایک بچہ اور ماں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ای الیون میں سیلابی پانی سے جاں بحق بچے کے چچا نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صبح 6 بجے پانی گھر میں داخل ہوا، اور 15 منٹ پر گھر کی پچھلی دیوار گرگئی۔

جاں بحق بچے کے چچا کے مطابق بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے میرا بھتیجا اور ان کی والدہ ڈوب گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.