نگر نگر سے

ملتان؛ٹک ٹاک کے جنون میں تین بھائی جیل پہنچ گئے

ملتان میں ڈپٹی کشمنر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین بھائیوں سمیت چار افراد کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا۔

 تینوں ٹک ٹاکر بھائیوں نے بڑے بالوں کے ساتھ مونچھوں پر تاؤ دے کر پنجابی فلموں کے ڈائیلاگ پر ویڈیو بنائی تھی۔ نظر بند ہونے والے تین بھائیوں کے اہلخانہ نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو چیلنج کردیا۔درخواست گزار کے مطابق تینوں ٹک ٹاکرز بھائی ایک پیٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈز ہیں اور انہوں نے آج تک جو بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، کسی میں بھی اسلحہ کی نمائش تک نہیں کی اور نہ ہی تینوں بھائیوں کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے۔

درخواست پر جسٹس علی ضیا نے 2 اگست کو ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.