نگر نگر سے

مظفر گڑھ;حاملہ خاتون کو سرِ عام برہنہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کو سرِ عام برہنہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے ٹھٹھہ گورمانی میں حاملہ خاتون کو بے لباس کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان بلال اور عبدالعزیز یکم ستمبر تک ضمانت پر تھے۔ان کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک اور مقدمہ متاثرہ خاتون کے کزن جمیل کی مدعیت میں تھانہ محمودکوٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو بے لباس کرنے کے مقدمے میں پانچواں نامزد ملزم رازق تاحال ضمانت پر ہے۔

خیال رہے کہ 8 اگست کو حاملہ خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لےکر گھر جارہی تھی کہ 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور شرمناک حرکت کی، ملزمان نے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.