نگر نگر سے

حیدرآباد؛ سائبر فراڈ میں ملوث نوجوان گرفتار

حیدر آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر کے نام سے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کر اسپیشل برانچ کے نام پر بھرتی کا لالچ دینے والے بدین کے رہائشی 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے فیس بک پر اے ایس پی سٹی حیدرآباد علینہ راجپر کے نام سے آئی ڈی بنا رکھی تھی، سیکرٹ برانچ اور کرائم برانچ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے، چیف سیکریٹری کے نام سے جعلی آرڈر بھی اس گروپ میں بھیجے جاتے اور گروپ میں شامل لوگوں کو مرعوب کیا جاتا۔شکایت کنندہ اے ایس پی علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو پتا لگانا چاہیے کہ ملزم نے کتنے پیسے لیے، سم کس نام سے خریدی اور یہ پیج کس کے ایما پر بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.