نگر نگر سے

ٹنڈو آدم ; ڈاکو حسیناؤں نے گھر لوٹ لیا

ٹنڈوآدم ; تھانہ اے سیکشن کی حدودمیں تین مسلح خواتین نے دن دہاڑے ایک گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بناکرلاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ  ڈاکو حسینائیں واردات کی وڈیو بھی بناتی رہیں۔

محلہ آسنداس ڈھول چوک میں محمد حبیب انصاری ولد رحیم الدین انصاری کے گھر میں 3 خواتین ڈاکو داخل ہوئیں اور اسلحہ کے زور پر حبیب انصاری کی اہلیہ سروری بیگم کویرغمال بنا کرالماری میں رکھے تین تولے کے طلائی زیورات،تین لاکھ روپے، موبائل فون، قیمتی کپڑے اورچارگھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.