نگر نگر سے

گجرات میں لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

گجرات کے علاقے غازی چک میں اجتماعی زیادتی اور لڑکی کے انتقال کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے تین ستمبر کی رات غازی چک میں لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو پھینک کر فرار ہوگئے، بعد میں لڑکی دم توڑ گئی۔ترجمان  پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ  میری بیٹی کے ساتھ سلیمان اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا، لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.