نگر نگر سے

راولپنڈی ؛ طالبعلم سے زیادتی کے ملزم کو 5 سال قید، 20ہزار روپے جرمانہ

راولپنڈی: کم سن طالب علم سے جبری زیادتی کرنے والے ملزم محمد شعبان کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے تھانہ روات کے مشہور کم سن طالب علم سے جبری زیادتی کرنے والے ملزم محمد شعبان کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جب کہ جرمانہ ادانہ کرنے پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

ملزم کو تھانہ روات پولیس نے 30 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا، طالب علم گھر سے چیز لینے گلی کی دکان تک گیا تھا کہ سفاک ملزم نے بھلا پھسلا کر اسے گاڑی میں بٹھایا اور ویرانے میں جاکر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.