نگر نگر سے

بہاول نگر ;آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے3 بچے جاں بحق

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال  بہاول نگر میں آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر 3نومولود انتقال کر گئے۔

 جاں بحق ہونے والے تینوں بچے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تھے، نومولود بچوں کے ورثا کی جانب سے اسپتال پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ عملے کی لاپرواہی  اور آکسیجن نہ ملنے پر  بچوں کی ہلاکت ہوئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق،انتقال کرجانے والے بچوں کی پیدائش نجی اسپتالوں میں ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال  لایا گیاتھا۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جنریٹر آپریٹر دیر سے پہنچاجس کےباعث جنریٹر نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.