نگر نگر سے

جہانیاں:زمیندار کے کتوں کا حملہ، 3 سالہ بچی انتقال کرگئی

جہانیاں میں گھر کے قریب کھیلتی تین سالہ بچی پر زمیندار کے 4 خطرناک کتوں نے حملہ کر دیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔

جہانیاں کے نواحی گاؤں 108 ٹن آر کے رہائشی متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ تین سالہ بچی ثمرین گلی میں کھیل رہی تھی اسی دوران زمیندار کے پالے ہوئے چار کتوں نے بچی پر حملہ کردیا۔اس موقع پر شدید زخمی حالت میں بچی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

بچی کے والد محمد اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ نے زمیندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.