نگر نگر سے

تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک

سندھ کے علاقے صحرائے تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

تھر کے علاقے مٹھی کے نواحی گاؤں سوبھارو شاہ میں بارش کے دوران تالاب سے پانی بھرنے والی خواتین آسمانی بجلی گری۔ جس کے نتیجے میں 25 سالہ لالی بھیل اور 16 سالہ لڑکی گڈی بھیل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

اسی طرح چھاچھرو کے نواحی گاؤں پاڈیرال میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 سالہ نوجوان خاتون کملی بھیل جاں بحق ہو گئیں۔تھر کے علاقے اسلام کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کا تیسرا واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ مروان اور ایک بچی مرلین ہلاک ہو گئیں جبکہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے درجنوں کی تعداد میں جانور بھی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.