نگر نگر سے

اوکاڑہ; لڑکی سے رکشہ ڈائیور اور اس کے ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی

لاہور سے گھر آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور سے اوکاڑہ اپنے گھر واپس آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ وہ گھر جانے کے لئے رکشے پر سوار ہوئی، لیکن رکشہ ڈرائیور گھر پہنچانے کے بجائے ایک زمین دار کے ڈیرے پر لے گیا، اور وہاں پہلے خود زیادتی کی، اور پھر اس کے دیگر ساتھی باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ایس ایچ او تھانہ حجرہ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.