نگر نگر سے

پارا چنار: لکڑیاں کاٹنے پر تنازع، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

پارا چنار میں پاک افغان سرحد کے قریب دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پارا چنار میں لکڑی کاٹنے کے تنازع پر دو قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ فائربندی اور مورچے خالی کروانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر  ہوئی، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.