نگر نگر سے

ہرنائی: مسلح ملزمان کی فائرنگ،افسوسناک خبرآگئی

بلوچستان کےضلع میں مسلح ملزمان نےفائرنگ کی ہےجس کےنتیجےمیں 3 افراد جاں بحق ہوگئے

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کی ہے جس کےنتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویزحکام کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کان کنوں پرفائرنگ کی ہے جس کےنتیجےمیں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کےاطلاع ملنے پرلیویزاورسیکیورٹی فورسزنےپہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہرنائی سے تعلق رکھنےوالےنوجوانوں کی جانب سے’ہرنائی بچاؤتحریک‘ کےزیرِاہتمام مطالبات کے حق میں کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ پراحتجاج کیا جا رہا ہے۔ ’ہرنائی بچاؤ تحریک‘ کے کارکنوں نے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ کو ٹائرجلا کرٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے ضلع میں پانی، بجلی اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.