نگر نگر سے

فیروزوالا؛میاں بیوی اور دو بیٹیوں کا پراسرار قتل

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں ایک کار سے میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فیروز والہ کے گاؤں اتوکے اعوان کے رہائشی شاہنواز، اس کی اہلیہ زینب، دو بیٹیوں چار سالہ ہانیہ اور 2 سالہ حورین کی لاشیں کار سے ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں تھا جبکہ اندر گولیوں کے نشانات واضح تھے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو پراسرار قرار دیا ہے تاہم ایس پی انویسٹی گیشن ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل کے پہلو پر تحقیقات کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں۔

دوسری جانب ایک ہی خاندان کی چار لاشیں دیکھ کر ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اُن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.