نگر نگر سے

واسا لاہور کے بڑے افسران سائیکلوں آگئےمگرکیوں؟

ملک کےدوسرے بڑے شہرلاہورمیں اسموگ کے تدارک کےلیےواسا حکام کی جانب سےآگاہی مہم جاری ہے

واسا لاہور کے بڑے افسران سائیکلوں آگئےمگرکیوں؟اہم ترین وجہ سامنے آگئی ،ملک کےدوسرے بڑے شہرلاہورمیں اسموگ کے تدارک کےلیےواسا حکام کی جانب سےآگاہی مہم جاری ہے،جس کےتحت افسران اورملازمین آج (ہفتے کےروز) بھی سائیکلوں پردفترپہنچے۔ اس مقصد کےلیےہفتےکا دن مخصوص کیا گیا ہے، اس روزماحول کوبہتربنانے کےلیےگاڑیوں کا استعمال محدود کردیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ اسموگ کی صورتِ حال کےپیشِ نظرواسا افسران اورملازمین کئی ہفتوں سے ہفتےمیں ایک دن سائیکلوں پردفترآرہےہیں۔ محکمۂ واسا کی جانب سےاسموگ کےپیشِ نظرہفتےکا دن کارفری قراردیا گیا ہےاوراس حوالے سےواسا کی جانب سےاعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمۂ واسا کےجاری کیئےگئےاعلامیئےمیں کہا گیا ہےکہ واسا ملازمین ہفتےکےروزپرائیوٹ ٹرانسپورٹ یا سائیکل پرآفس آئیں گے۔ واسا افسران وملازمین کی اس کوشش کےباعث ناصرف ماحول بلکہ ان کی صحت پربھی خوش گواراثرات مرتب ہونےکےامکانات ہیں۔ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں فضائی آلودگی اوراسموگ کےمکمل خاتمےکےلیےزندگی کےدیگرشعبوں سےتعلق رکھنےوالےافراد کوبھی ان واسا افسران و ملازمین کی تقلید کرنےکی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.