نگر نگر سے

کوئٹہ: احتجاج کے دوران اہم سڑکیں بند کرنے والے 19 ڈاکٹرز گرفتار

کوئٹہ میں پولیس نے احتجاجی دھرنے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے ریڈ زون جانے والی سڑکیں بند کرنے والے 19 ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

مطالبات منظور نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل نرسنگ اسٹاف ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں انہوں نے ریڈ زون کے قریب احتجاج کرتے ہوئے گورنر ہاؤس، زیر اعلیٰ ہاؤس اور بلوچستان سول سیکریٹریٹ جانے والی سڑک بندکردی تھی۔ڈاکٹرز نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے سمیت مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی، ہسپتالوں میں جدید آلات نصب کرنے اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی سلامتی یقینی بنانے سے متعلق مطالبات کیے تھے۔یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے حال ہی میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو احتجاج ختم کرنے کا حکم دیاتھا۔

ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.