نگر نگر سے

گوادر: احتجاجی دھرنا 17ویں روز میں داخل

گوادر شہر کے علاقے پورٹ روڈ پر قائم احتجاجی دھرنا 17ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

قائدین حق دو تحریک کی جانب سے کل سے سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کل سے مکران کوسٹل ہائی وے کو پانچ مختلف مقامات سے بلاک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے ایک بار پھر گوادرمیں جاری دھرنا شرکاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ گوادر دھرنے کے شرکاء کے مطالبات تسلیم کرلئے ہے حکومت کو وقت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء برائے مہربانی مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، دھرنے کے شرکاء سے کہتا ہوں کچھ وقت دیں کچھ مطالبات پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.