نگر نگر سے

بھکر ; خطرناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر بھکر میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

جھنگ روڈ جہاں خان کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اوربچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچے سمیت وین ڈرائیور شامل ہے جبکہ زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں اور تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ریسکیو ذرائو کے مطابق امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین کے مسافروں کا تعلق سندھ سے ہے۔

دنیا  بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.