نگر نگر سے

نواب شاہ: گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سندھ سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

گرین لائن ٹرین کی آخری 2 بوگیاں بھریا روڈ کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں، دونوں بوگیاں پٹری سے اتر کر 3 کلو میٹر تک چلتی رہیں۔مذکورہ ٹرین اسلام آباد جارہی تھی جسے حادثہ پیش آیا، متاثرہ بوگیوں میں سوار چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ریلوے کے عملے نے ٹرین روک کر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کیا، متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر ڈبوں میں شفٹ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے، حکام نے ریلیف ٹرین کو طلب کر لیا ہے۔

اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہونے کے بعد خیبر میل ایکسپریس کو پڈ عیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی کوٹ لالو اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.