نگر نگر سے

شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی

شانگلہ: کوزہ الپوری موتہ خان کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلاینڈنگ کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ چار زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے دو افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جب کہ مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

شانگلہ میں تحصیل الپوری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گھر بھی زمیں بوس ہوا جس کی وجہ سے کل آٹھ افراد دب گئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاج معالجہ کیا لیکن دوران علاج دو بچے دم توڑ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.