نگر نگر سے

کراچی: فٹبال ٹورنامنٹ میں جھگڑا، میچ کا مزہ کرکرا ہوگیا

رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شائقین کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے میچ کا مزہ کرکرا کردیا۔

رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شائقین کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے میچ کا مزہ کرکرا کردیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے، جھگڑا دو گروپس کے درمیان اس وقت ہوا جب مدھو محمڈن فٹبال کلب کو شاہد میموریل کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں سنسنی خیز میچ جاری تھا دیکھتے ہی دیکھتے تماشائی گراؤنڈ کے اندر داخل ہوئے جنہیں منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی طلب کی گئی، اس دوران میچ 15 منٹ تک رکا رہا، میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کھیل کے آخری لمحات میں شاہد میموریل نے گول کر کے اسکور برابر کردیا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی ککس ہوئیں جس پر مدھو محمڈن نے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان آرمی اور برما آفریدی کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.