نگر نگر سے

دادو : ایک اور گاؤں آگ کی نذر

سندھ کے ضلع دادو کے ایک گاؤں نورپور میں آگ لگنے سے کم از کم 20 کچے مکانات اور مویشیوں اور اناج سمیت قیمتی املاک خاکستر ہوگئیں ہیں۔

نور پور کے دورے پر آئے دادو کے ڈپٹی کمشنر سید مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ آگ ایک کچے مکان پر ہائی وولٹیج بجلی کی تار گرنے کے بعد شروع ہوئی اور تیز ہواؤں کے باعث قریبی گھروں میں پھیل گئی، انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔تاہم مقامی لوگوں کو اپنی مدد آپ آگ بجھانی پڑی کیونکہ میہڑ کی تحصیل انتظامیہ آگ پر قابو پانے کے لیے ایک بھی فائر ٹرک بھیجنے میں ناکام رہی۔

ایک مقامی رہائشی وزیر قمبرانی نے بتایا کہ اس نے آگ لگتے ہی حکام کو فون کیا لیکن کوئی بھی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا اور کم از کم 3 گھنٹے تک آگ لگی رہی۔مولا بخش سیال نے مقامی حکام کی بے حسی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ‘ہم کھلے آسمان تلے بیٹھے حکام کے انتظار میں تھے کہ وہ ہمیں بچائیں لیکن کوئی نہیں پہنچا’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.