نگر نگر سے

اسلام آباد پولیس میں 148 افسران کو ترقی مل گئی

اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کو ترقیاں دے دی گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آبادکی خصوصی دلچسپی وہدایت پر 148 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ اسلام آباد پولیس میں 14 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی مل گئی جبکہ 32سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر پرموٹ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 42 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر،48 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی،3 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ،3 یو ڈی سی کو اسسٹنٹ جبکہ 6 ایل ڈی سی کو یوڈی سی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.