نگر نگر سے
کوٹ رادھا کشن ; حادثے میں 4 کم عمر بہن بھائی جاں بحق
کوٹ رادھا کشن کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
عید کے دن افسوس ناک حادثے میں ایک ہی فیملی کی تین بہنیں اور ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ کوٹ رادھا کشن روڈ پر کوسٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ چاروں افراد چونیاں کے نواحی علاقے گلانوالا کے رہائشی تھے۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا۔
16 سالہ عمران اپنی 3 بہنوں 22 سالہ اقرا، 14 سالہ لائبہ اور 8 سالہ طیبہ کے ہمراہ کوٹ رادھا کشن سے اپنے گھر چونیاں جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔