نگر نگر سے
ٹھٹھہ کے بعد بدین میں بھی پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج
سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، ٹھٹھہ کے بعد بدین میں بھی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔
تھرکول روڈ پر بیٹھے مظاہرین کی جانب سے نہروں میں پانی کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے صوبہ سندھ کو حصے کا پانی دینے کی اپیل کر دی۔ٹھٹھہ میں پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہرہ پر دھرنا دو گھنٹے بعد رکن سندھ اسمبلی سید ریاض کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔