نگر نگر سے

پشاور; نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےسکھ کمیونٹی کےدو افراد قتل

سربند کے علاقہ بٹہ تل میں فائرنگ کرکے سکھ کمیونٹی کے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا گیا

پشاورکےعلاقےتھانہ سربند کی حدود بٹہ تل بازارمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےسکھ کمیونٹی سےتعلق رکھنےوالےدوافراد قتل ہوگئے، مقتولین کی شناخت 42 سالہ سلجیت سنگھ  اور 38 سالہ رنجیت سنگھ کےناموں سےہوئی ہے۔ پولیس حکام نےبتایا کہ واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاشوں کوپوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال منتقل کردیا جب کہ جائےوقوعہ سےاہم شواہد اکٹھا کرلئےہیں اورعلاقےکا سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس نےبتایا کہ قتل ہونےوالےسلجیت سنگھ اوررنجیت سنگھ کی بٹہ تل بازارمیں مصالہ جات کی دکانیں ہیں،اورواقعےکا سبب پیسوں یا جائیداد کا تنازعہ ہوسکتا ہےتاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔

دوسری جانب سکھ برادری سےتعلق رکھنےوالےدوافراد کےقتل پروزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نےسخت اظہارمذمت کرتےہوئے واقعےکا نوٹس لےلیا ہےاورآئی جی کےپی کوقتل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کےلئےضروری کاروائی کی ہدایت دیتےہوئےکہیا ہےکہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے، اس بہیمانہ قتل میں ملوث عناصرقانون کی گرفت سےکسی صورت بچ نہیں سکتے، واقعےمیں ملوث افراد کوجلد گرفتارکرکےقانون کےکٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا، اورمتاثرہ خاندانوں کومکمل انصاف فراہم کیا جائےگا۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ واقعہ شہرکےپرامن ماحول اوربین المذاہب ہم آہنگی کوخراب کرنےکی کوشش ہے، صوبائی حکومت ایسی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیےگی،اورمتاثرہ خاندانوں اورسکھ برادری کےغم میں برابرکی شریک ہے۔ واضح رہےکہ چند ماہ پہلے چارسدہ روڈ پرڈاکٹرستنام سنگھ کوبھی قتل کیا گیا تھا،اورپشاورمیں سکھوں کوقتل کئےجانےکا تیسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.